مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 9 وہابی دہشت گرد اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں آپریشن کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران مقابلے میں 9 وہابی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 5 جوان زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 9 وہابی دہشت گرد اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1899711
آپ کا تبصرہ